14

لبنان میں پیجرز کے بعد حزب اللہ کے واکی ٹاکیز میں بھی دھماکے؛ 3 شہید، 100 زخمی

نماز جنازہ میں شامل متعدد افراد کے واکی ٹاکیز دھماکے سے پھٹ گئے

نماز جنازہ میں شامل متعدد افراد کے واکی ٹاکیز دھماکے سے پھٹ گئے

بیروت: لبنان میں پیجرز دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شریک دیگر کارکنان کے واکی ٹاکیز بھی دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک بار پھر متعدد دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ نماز جنازہ کے مقام پر پہ در پہ متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یہ دھماکے بھی اپنے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شریک حزب اللہ کے کارکنان کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں ہوئے۔ علاوہ ازیں کئی گھروں میں بھی دھماکے ہوئے۔

ان دھماکوں کے نتیجے میں متعدد گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ کم از کم 3 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔

درجنوں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں