40

امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے

امریکا نے 15 مقامات کو نشانہ بنایا—فوٹو: بشکریہ الجزیرہ

امریکا نے 15 مقامات کو نشانہ بنایا—فوٹو: بشکریہ الجزیرہ

صنعا: امریکا کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یمن میں حوثیوں کے زیر انتظام مختلف شہروں کے 15 مقامات پر حملے کیے ہیں جہاں شہریوں نے فوجی مراکز اور ایئرپورٹ پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی مشرق وسطیٰ میں موجود فوج کی نگرانی کرنے والے سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ حوثیوں کے فوجی صلاحیت کے حامل تھے لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہاں میزائل، ڈرون یا ریڈار کا نظام بھی شامل تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یمن پر حملے دوپہر کے دوران کیا گیا۔

حوثیوں کے سرکاری نشریاتی ادارے المسیرہ ٹی وی اور شہریوں نے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا اور حدیدہ ایئرپورٹ سمیت کئی علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے ہیں، دمار شہر کے جنوبی علاقے اور البائیدہ صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ البائیدہ صوبے میں ہونے والے حملوں میں حوثی فوج کے کئی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حوثیوں کی جانب سے گزشتہ برس نومبر سے اب تک بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں پر تقریباً 100 حملے کردیے ہیں اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کر رہے ہیں، اس دوران دو جہازوں کو تباہ کیا، ایک جہاز کو قبضے میں لیا اور چار افراد کو قتل کردیا۔

امریکا بحیرہ احمر میں ہونے والے حوثیوں کے حملوں میں اکثر بے بس نظر آتا ہے اور عام طور پر حوثیوں کے ڈرونز اور میزائل حملوں کو ناکام بنادیتا ہے اور اپنے جہازوں کو محفوظ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں