[ad_1]
بیروت: اسرائیل نے بیروت حملے میں حزب اللہ کے دوسرے اہم ترین رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کی دوسری اہم ترین شخصیت ہاشم صفی الدین اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد قتل ہوگئے۔ حملے میں حزب اللہ کے مواصلات کے نظام کے سربراہ محمد رشید سکافی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس حملے سے بھی زیادہ شدید تھا جس میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں کسی کے بچ جانے کی توقع نہیں تھی چاہے ان کی موت دم گھٹنے والی گیسوں کے اخراج یا خفیہ پناہ گاہ منہدم ہونے سے ہوئی ہو۔ ہاشم صفی الدین حزب اللہ میں صف اول کے رہنما اور تنظیم کی مجلس عاملہ کے موجودہ سربراہ ہیں۔
[ad_2]
Source link