ممبئی: باندرا پولیس نے 21 سالہ نوجوان اُجیر فیض محی الدین کو سلمان خان کے سیکیورٹی قافلے کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے متعدد وارننگ ملنے کے باوجود تیز رفتار موٹرسائیکل پر خان کے قافلے کا تعاقب کیا۔
نوجوان نے سلمان خان کی گاڑی تک پہنچنے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کر کے باندرا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
نوجوان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والے دو افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا جنہوں نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر ان کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی۔