سیول: نیٹ فلکس نے شہرہ آفاق ویب سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ کے سیزن 2 کا نیا ٹیزر اور پوسٹر جاری کر دیا ہے جس کی ریلیز 26 دسمبر کو ہوگی۔
تین سال بعد، پلیئر 456 (سنگ گی ہن) دوبارہ جان لیوا کھیل میں واپس آتا ہے، اب اس کے دل میں ایک نیا ارادہ اور انتقام کی آگ بھری ہوئی ہے۔
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ گی ہن فرنٹ مین کے ساتھ دو بدو مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں خونریز کھیل دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔
مشہور گلابی گارڈز اور وہی پیسوں سے بھرا ہوا غبارہ دوبارہ دکھایا گیا ہے جو ناظرین کو انعام کی یاد دلاتا ہے۔ گی ہن اپنے مخصوص سبز ٹریک سوٹ میں ایک نئے باب کے لیے تیار ہے۔
اس سیزن میں لی جونگ جے، لی بیونگ ہن، یم سی وان، کانگ ہا نیول، وی ہا جون اور دیگر معروف اداکار شامل ہیں۔
تخلیق کار ہوانگ ڈونگ ہیوک اس بار بھی سیزن کو ہدایت دے رہے ہیں، جو اس کھیل کو مزید سنسنی خیز اور مہلک بنا رہے ہیں۔