ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار انیل کپور اور آدتیہ رائے کپور کی سیریز ’دی نائٹ مینیجر‘ کو بین الاقوامی ایمی ایوارڈز 2024 میں بہترین ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
اس سیریز نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی جگہ بنالی ہے جو کہ ملک کی واحد انٹری ہے۔
’دی نائٹ مینیجر‘ کو دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی ملی ہے، جان لے کیری کے مشہور ناول پر مبنی اس سیریز میں جاسوسی اور سنسنی خیز کہانی کو بھارتی پس منظر میں بڑی خوبی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
انیل کپور اور آدتیہ رائے کپور نے اس نامزدگی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کا ایک بڑا لمحہ ہے اور اس کامیابی کا سہرا پوری ٹیم کی محنت اور عزم کو جاتا ہے۔