12

دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

(تصویر: افغانستان کرکٹ بورڈ)

(تصویر: افغانستان کرکٹ بورڈ)

شارجہ: افغانستان نے جنوبی افریقا کو 177 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم 312 رنز کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹیمبا بووما 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹونی ڈی زورزی 31، ایڈن مارکرم 21، ریزا ہینڈرکس 17، ٹرسٹن اسٹبز 5، قابایومزی پیٹر 5، لُنگی اینگیڈی 3، کائل ویرین 2، وائن مُولڈر 2 اور جورن فورچن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نینڈرے برجر 1 رن بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نینگیالیا خروٹے نے 4 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 105 رنز بنا کر نمایاںرہے۔ رحمت شاہ 50، ریاض حسن 29 اور محمد نبی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عظمت اللہ عمرزئی 86 اور راشد خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پروٹیز کی جانب سے لُنگی اینگیڈی، ایڈن مارکرم، نینڈرے برجر اور قابایومزی پیٹر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں