22

جان ابراہم کے ‘عربی ہمشکل’ کی سوشل میڈیا پر دھوم

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے ایکشن اداکار جان ابراہم کا عربی ہمشکل سامنے آگیا جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ابراہم سے مشابہت رکھنے والے غیر ملکی اداکار کا نام الیاس کرسٹوفرڈیس ہے جن کے انسٹاگرام ہینڈل کی جانب نظر دوڑائی جائے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ بالی ووڈ اداکار کا اکاؤنٹ ہے۔

اب حال ہی میں الیاس نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے جان ابراہم کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ویلکم بیک’ کے ٹائٹل ٹریک پر لپسنگ کی۔

الیاس نے یہ ویڈیو اپنے بھارتی مداحوں کے نام کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں ‘جان ابراہم’ ، ‘بالی ووڈ’ ، ‘ہندی’ اور ‘بالی ووڈ سونگز’ کا استعمال کیا۔

مذکورہ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں کی بڑی تعداد نے الیاس کو جان ابراہم کا ہمشکل قرار دیا اور ساتھ ہی بالی ووڈ اداکار کو بھی کمنٹ سیکشن میں مینشن کیا۔

مداحوں نے الیاس کے اسٹائل اور شکل کی وجہ سے اُنہیں جان ابراہم کا ہمشکل قرار دیتے ہوئے انہیں ‘عربی جان ابراہم’ کا لقب دیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں