بھارت اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کے دوران رشبھ پنت نے بالر کو صحیح جگہ فیلڈر لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
چنائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں جہاں بھارت نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 515 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اننگز کی دوسری اننگز میں بھارتی مڈل آرڈر بیٹر رشبھ پنت کی بیٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ واقعہ رونما ہوا، جب بیٹر کی جانب سے بالر کو صحیح جگہ فیلڈر تعینات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ میچ کے ایک روز 17 وکٹیں گر گئیں
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشبھ پنت بیٹنگ کیلئے تیار تھے اور بالر فیلڈر تبدیل کررہا تھا کہ رنز کو روکا جاسکے اور پریشر بڑھا کر وکٹ حاصل کی جاسکے تاہم وکٹ کیپر بیٹر نے بالر کو مشورہ دیا کہ مڈ وکٹ پر فیلڈر لگاؤ جس کے بعد بالر نے انکی بات مانی اور فیلڈر تعینات کردیا۔
مزید پڑھیں: رشبھ پنت دوران بیٹنگ بنگلادیشی وکٹ کیپر سے الجھ پڑے
اس مزاحیہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔