فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کے نویں میچ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، صائم ایوب نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پینتھرز کے عثمان خان 75 اور اذان اویس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسٹالینز کے زمان خان 4 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 324 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ طیب طاہر نے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔
حسین طلعت 63 اور زمان خان 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بابر اعظم 5 ، شان مسعود 8 اور کپتان محمد حارث 19 رنز بناسکے۔
پینتھرز کے مبصر خان نے 3، محمد حسنین اور علی رضا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، احمد بٹ اور عرفات منہاس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔