19

ساف انڈر-17 چیمپئن شپ؛ پاکستان نے نیپال کو ہرادیا

گرین شرٹس کی جانب سے واحد گول محمد طلحہ نے اسکور کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

گرین شرٹس کی جانب سے واحد گول محمد طلحہ نے اسکور کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 0-1 سے شکست دیدی۔

بھوٹان میں منعقدہ 2024 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ مقابلے میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں تاہم دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کے 81 ویں منٹ میں محمد طلحہ نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

نیپال نے متعدد مواقعوں پر گول اسکور کرنے کی کوشش کی تاہم گرین شرٹس نے دفاع کو مضبوط کیا۔

پاکستان اب 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان سے ٹکرائے گا جس کے بعد 25 ستمبر کو سری لنکا سے ٹاکرا ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں