17

انگلینڈ کیخلاف سیریز؛ اسکواڈ کیلئے ہیڈکوچ سلیکٹرز سے مشاورت کریں گے

جیسن گلسیپی اور گیری کرسٹن کی ملاقات میں متوقع (فوٹو: فائل)

جیسن گلسیپی اور گیری کرسٹن کی ملاقات میں متوقع (فوٹو: فائل)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل اسکواڈ کو حمتی شکل دینے کیلئے ریڈ بال کوچ جیسن گلسیپی آئندہ ہفتے سلیکٹرز کیساتھ مشاورت کریں گے۔

ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کل لاہور پہنچ رہے ہیں جبکہ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں اور چیمپئینز ون ڈے کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دونوں فارمیٹ کے کوچ 23 ستمبر کو کنیکشن کیمپ میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت نہ ہوسکے

جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے ملاقات کریں گے جبکہ سلیکٹرز سے مل کر ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دیں گے۔

دوسری جانب شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے اگلے روز پاکستان وائٹ بال ٹیم نے آسٹریلیا روانہ ہونا ہے جہاں قومی ٹیم کو 4 سے 18 نومبر تک 3 تین ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنا ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ سوالات اٹھ گئے

بعدازاں پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے بعد زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی، مہمان ٹیم ایک روز آرام کے بعد ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی جبکہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بھی 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں