69

رونالڈو کے قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کو 1 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کو 1 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹِک ٹاک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد میں قرآن پڑھنے والا شخص پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔

وائرل ویڈیو کو متعدد فیس بک صارفین سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین شیئر کررہے ہیں، جس کو 1 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

فیسبک کے کیشن میں لکھا گیا ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔

مزید پڑھیں: پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا

ایکسپریس نیوز کے فیک نیوز ویڈیو کے حوالے سے معلوم کیا تو رونالڈو کی طرح دیکھنے والا یہ شخص بیور عبداللہ ہیں، جنہوں نے قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو ٹِک ٹاک پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ایک بلین فالوورز! رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کردی

بیور عبداللہ، دراصل عراقی نژاد برطانوی ہیں، انکے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انہیں رونالڈو مشابہت کی وجہ سے عالمی شہرت ملی اور وہ اپنی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ بیور عبداللہ کی جانب سے فیس بُک پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وہ عراق چھوڑ کر 2019 میں برطانیہ گئے اور وہاں کام کرنے لگے۔

@bewarabdullahHello

♬ Al Kafirun – Ahmed Al Ajamy





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں