48

حکومت مزید نہیں چل سکتی، فوری شفاف انتخابات کروائے جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی، فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔

اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کے کسی حصے میں حکومتی رٹ نہیں، سندھ کے کچے میں آئے روز ڈاکو لوگوں کو اٹھاکر لے جاتے ہیں، بلوچستان میں قومی شاہراہ بند کرنا چاہیں تو انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے جعلی انتخابات کے نتیجے میں مستحکم حکومتیں نہیں آئیں، انتخابات میں کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا جاتا ہے۔ حکومتی عہدیدار اعتراف کر چکے ہیں کہ حکومت نہیں چل رہی۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں، اسے وقتی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، طاقت کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کو دیکھ کر انہیں حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پاکستانی حکمرانوں نے مسلط کیا ہے، مہنگائی میں کمی سے متعلق مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں