31

تین ہٹی کے اطراف میں نادہندگان پر واجب الادا رقم 29 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ترجمان کے الیکٹرک

  کراچی: تین ہٹی کے قریب علاقہ مکینوں  کے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ جمشید روڈ نمبر 3،  بہار کالونی، کلنٹن روڈ اور اطراف میں نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی منقطع کیے گئے نادہندگان پر واجب الادا رقم 29 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

متعدد بار یاد دہانیوں کے باوجود واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں وقت پر بلوں کی ادائیگی علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے مینٹنس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

صارفین رہنمائی کے لیے کے الیکٹرک کے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119، کے ای لائیو ایپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل 24/7 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں