شارجہ: جنوبی افریقا نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے تین میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں افغانستان کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34 اوورز میں 169 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
جنوبی افریقا نے 170 رنز کا ہدف 33 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایڈن مارکرم 69 رنز اور ٹرسٹن اسٹبس 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں، دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
قبل ازیں افغانستان کی طرف سے رحمان اللہ گرباز نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اے ایم غضنفر 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤ ٹ رہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے پہلے اور دوسرے ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کرکے پہلی مرتبہ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔