8

ایران کا افغانستان سے ڈیم کی تعمیر پر احتجاج

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے دریائے ہریرود پر تعمیر کیا جانے والا ڈیم پانی کے بہاؤ کو محدود کرے گا اور اس کی تعمیر سے دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پانی پر حق کے حوالے سے  900 کلومیٹر سے زیادہ مشترکہ  سرحد رکھنے والے دونوں ممالک کے تعلقات طویل عرصے سے تناؤ کا شکار ہیں۔

تہران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاشدان ڈیم منصوبے کی وجہ سے ایران کی طرف آنے والے پانی کو غیر متناسب انداز میں روکنے پر شدید احتجاج اور تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے  کہا کہ ایرانی خدشات کو متعلقہ افغان حکام کے ساتھ رابطے میں اٹھایا گیا ہے۔

افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاشدان منصوبہ مکمل ہونے کے قریب ہے اور پانی ذخیرہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ویڈیو کے مطابق صوبہ ہرات میں تعمیر کیا جانے والا ڈیم تقریباً 54 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرے گا، اس سے 13 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی  سیراب  اور 2 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں