میڈرڈ: آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کو غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے فلسطینیوں پر جاری مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔
سان سیباسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی کارروائیاں انسانیت کے خلاف ہیں اور عالمی برادری کو ان جرائم کے ذمے داروں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔
جیویئر بارڈیم نے امریکا، جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک کو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں۔
انہوں عالمی عدالت سے اسرائیل کے جرائم کے ذمے داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔