88

کرینہ کپور خان نے بھارتی سینما کی سب سے بڑی فلم سائن کر لی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے فلمی کیریئر کے 25 ویں سال میں بھارتی سنیما کی ایک سب سے بڑی فلم سائن کر لی ہے۔

اداکارہ نے جون 2000 میں فلم ’رفیوجی‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور تب سے اب تک وہ مختلف اور منفرد کرداروں میں جلوہ گر ہوتی رہی ہیں۔

مارچ 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کریو‘ کی کامیابی کے بعد کرینہ اب ایک نئے اور بڑے پروجیکٹ کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کرینہ کو پچھلے نو مہینوں میں کئی بڑے پین انڈیا پروجیکٹس کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ایک ایسے پروجیکٹ کو ہاں کہا ہے جسے آنے والے دو سالوں کی سب سے بڑی فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ایک ایسا کردار ہے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا، یہ فلم ایک معروف اور کامیاب ہدایتکار کی ہے اور کرینہ نے اس کی کہانی سن کر فوری طور پر ہاں کر دی۔

فلم کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہوگی اور اداکارہ نے پورا سال اس پروجیکٹ کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فلم کی ریلیز 2026 میں متوقع ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں