54

روم فلم فیسٹیول 2024 میں جانی ڈیپ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملے گا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

روم فلم فیسٹیول 2024 کے دوران مشہور ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس موقع پر ان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم موڈی بھی فیسٹیول میں دکھائی جائے گی، جو معروف بوہیمین آرٹسٹ آمیڈیو موڈیلیانی کی زندگی کے 72 ہنگامہ خیز گھنٹوں کی کہانی ہے۔

فلم کا پس منظر 1916 کے جنگ زدہ پیرس پر مبنی ہے، اور اس میں فرانسیسی اداکار انٹونیا ڈسپلاٹ اور رکارڈو اسکامارسیو نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ موڈیلیانی کو پولیس سے بچنے کے لیے بھاگنا پڑتا ہے اور وہ اپنے کیریئر کو چھوڑ کر فرار ہونے کا سوچتے ہیں، لیکن ایک ساتھی آرٹسٹ کے باعث وہ اس فیصلے میں رکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔

فلم موڈی کا پریمیئر پہلے ہی سان سیباستین فلم فیسٹیول میں ہو چکا ہے اور اب اس کا اگلا شو روم فلم فیسٹیول میں ہوگا، جو 16 اکتوبر سے 27 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں