67

کامران غلام چیمپئنز کپ کے راستے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلیے پُرامید

 لاہور: چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد کامران غلام مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے پرامید ہیں۔ .

ٹورنامنٹ میں2 سنچریاں اپنے نام کرنے کے بعد قومی بیٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی بالآخر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ میں سعود شکیل کی ڈولفنز کو پہلی فتح مل گئی

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران غلام کا کہنا تھا کہ میرا کام پرفارم کرنا اور میں 3 سال سے بہترین کارکردگی بھی دکھا رہا ہوں، وہ دن دور نہیں جب اپنی اصل منزل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

کامران غلام نے جدید کرکٹ میں فٹنس کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر آپ فٹ نہیں ہیں تو آپ تینوں فارمیٹس میں نہیں کھیل سکتے، صرف فٹ کھلاڑی ہی مستقل کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ؛ مینٹور ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

انھوں نے کہا کہ میں پلے آف کے دوران کوئی اضافی دباؤ نہیں لے رہا ہوں، ٹیم کا ماحول بہترین ہے۔ واضح رہے کہ کامران اس وقت جاری ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں، انھوں نے صرف چار اننگز میں 247 رنز بنائے، جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں