کراچی: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے سے 10 یوم قبل ایونٹ کا آفیشل گانا منظرعام پر آگیا، جس کے بول “واٹ ایور اٹ ٹیکس “رکھے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نغمے کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے، اس گانے کی تیاری میں آل گرل پاپ گروپ وش ، موسیقار میکی میک کلیری ، کمپوزر پراتھ پاریکھ کا تعاون رہا ہے۔
اس کی تیاری میوزک ہاؤس نے کی ہے، ایک منٹ 40 سیکنڈ کی ویڈیو میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کئی تاریخی لمحات کو بھی شامل رکھا گیا ہے۔