80

جہانگیرخان نے عمر میں جعلسازی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف آواز بلند کردی

  کراچی: سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیرخان نے عمر میں جعلسازی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف آواز بلند کردی۔

اپنے ویڈیو بیان میں جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ اپنی عمر کم ظاہر کرنے والے کھلاڑیوں کو شرم  آنی چاہیے، قومی سطح کے ساتھ انٹرنینشل مقابلوں میں  ایسا کرنے والوں کے واقعات سامنے آئیں تو دنیا بھر میں ملک کی سبکی عزت پر حرف آتا ہے اور وطن کی سبکی بھی ہوتی ہے۔

جہانگیر خان نے کہا عالمی سطح سے  میرے پاس شواہد اور شکایات سامنے آتی ہیں تو مجھے بہت  دکھ اور تکیلیف کے ساتھ شرمندگی ہوتی ہے، اسکواش ہی نہیں دیگر کھیلوں میں بھی کھلاڑیوں کی جانب  سے اصل عمر کی بجائے  کم عمر ظاہر کرنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بارہا فیڈریشن، ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں  کی  توجہ اس طرف مبزول کرائی ہے کہ ایسا کرنا درست نہیں جس سے حقدار کھلاڑی کو نقصان ہوتا ہے، بعض مواقع پر میں نے ذاتی طور پر بعض زائد العمر کھلاڑیوں کو ایونٹس میں شرکت سے روکا۔

جہانگیر خان نے کہا کہ ایج کیٹگری میں کھیلنے کے بعد جعلسازی کرنے والے کھلاڑی اوپن مقابلوں میں مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں، ان کے والدین کو بھی اس  عمل کا حصہ بننے کی بجائے  ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں