42

عزیر بلوچ کے بھائی زبیر کیخلاف مقدمے کی مدعی ارشد پپو کی اہلیہ کو ڈھونڈنے کا حکم

مدعی مقدمہ ارشد پپو کی اہلیہ نے رہائش تبدیل کرلی

مدعی مقدمہ ارشد پپو کی اہلیہ نے رہائش تبدیل کرلی

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ارشد پپو قتل کیس میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو مدعی مقدمہ کی تلاش جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ارشد پپو قتل کیس میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ مدعیہ مقدمہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ مدعی مقدمہ ارشد پپو کی اہلیہ نے رہائش تبدیل کرلی ہے۔ نوٹس مدعی مقدمہ کو موصول نہیں ہوسکا ہے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ میں تفتیشی افسر کی رپورٹ پہلے سے موجود ہے کہ مدعی نہیں مل رہی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مدعی مقدمہ کی تلاش جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں