[ad_1]
گلوسٹر: برطانیہ میں ایک شخص نے 5.89 کلو گرام سبزی اجمود(سیلیریئک) اُگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گلوسٹر سے تعلق رکھنے والے گراہم بیراٹ کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جمعرات کو یہ تصدیق کی گئی کہ ان کی اگائی سبزی نے دنیا کے سب سے وزنی سیلیریئک کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس سبزی کے بڑا ہونے کی وجہ یا تو وزن ہے یا اس کی لمبائی لیکن یہ وجہ اس کی خوبصورتی نہیں ہے۔ ان میں کچھ انتہائی بدصورت ہیں۔
گراہم نے اس کے علاوہ اور بھی بڑی سبزیاں مقابلے میں پیش کیں جس میں ایک کھیرا بھی شامل تھا جو ان کو دوسرا ریکارڈ دِلوانے سے رہ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگایا گیا کھیرا 13.15 کلو وزنی تھا جبکہ ریکارڈ 13.60 کلو گرام کا ہے۔
[ad_2]
Source link