47

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے

 راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نئے مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

انسداد ڈینگی مہم کے باوجود راولپنڈی میں مچھروں کے حملوں کی شدت بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 157ہوگئی ہے۔ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ ڈینگی کے باعث ایک اور مریض چل بسا، تعداد 5ہوگئی

محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1026 تک پہنچ چکی ہے۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

گزشتہ 20 گھنٹوں میں ڈینگی کے 33 مریض پوٹھوہار ٹاؤن،8 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ 14 اور گوجرخان سے 3 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جب کہ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 4 اور کہوٹہ سے ایک مریض آیا۔

مزید پڑھیں: اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسی طرح رواں سیزن میں کانگو کے 2، ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔

رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 3331 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 1348 عمارتیں سر بمہر اور 2445 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 63لاکھ 63 ہزار500 روپے جرمانہ کیا گیا ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں