55

پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر 32 تھانوں کے چھاپے، پارٹی دفاتر بند، رہنما روپوش

اسلام آباد / راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، اس دوران پارٹی کے دفاتر بند ہیں جب کہ رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی جلسے کے پیش نظر گزشتہ شب کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، تاہم تمام کارروائیاں ناکام رہیں اور رات بھر کوئی بھی سرگرم کارکن پولیس کے شکنجے میں نہیں آیا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سیاسی دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔شمس آباد، رحمان آباد، بھارہ کہو، مارگلہ ٹاؤن، چک شہزاد میں موجودپی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ بند

اور پارٹی رہنما روپوش ہیں۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کینٹ کے عہدے دار دھمیال ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے رابطوں کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کارکن 2 بجے کے بعد مری روڈ پر نکلیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں