35

سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز دو حصوں میں تقسیم، بورڈز آویزاں

دو سیٹون والے سیسنا 125 کا ڈھانچہ بھی نصب کیا گیا—فوٹو: سی ایوی ایشن

دو سیٹون والے سیسنا 125 کا ڈھانچہ بھی نصب کیا گیا—فوٹو: سی ایوی ایشن

  کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کواٹرز میں دوحصوں میں تقیسم کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا، نئے بورڈ کے ساتھ تربیتی سیسنا 152 ساختہ طیارہ بھی نصب کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو محکموں میں تقیسم کے بعد اہم پیش رفت کے دوران کراچی میں واقع سی اے اے ہیڈ کواٹرز کی جگہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کو دے دی گئی ہے۔

بعدازاں سول ایوی ایشن ہیڈ کواٹرز میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا نیا بورڈ آویزاں کر دیا گیا ہے، جس کے اوپر سنگل انجن اور 2 سیٹوں والے سیسنا 152کا ڈھانچہ بھی نصب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اب ادارے کے ریگولیٹری کے امور پر کام کرے گی جبکہ باقی ذمہ داریاں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ذمے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی میں بطور ڈی جی کی ذمہ داری ائیروائس مارشل تیمور اقبال جبکہ سول ایوی ایشن ایشن اتھارٹی کی ذمہ داری نادر شفیع ڈار عارضی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں۔

تقسیم کے بعد دونوں اداروں میں مستقل ڈی جیز تعینات کیے جائیں گے، جس کے اشتہارات شائع کیے جاچکے ہیں، دوحصوں میں تقیسم کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ہیڈکواٹرز کراچی ائیرپورٹ اولڈٹرمینل سے کارسازمنتقل کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند ماہ بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا  ہیڈ کواٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائےگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں