101

حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے خاتون اینکر رو پڑی

[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔

لبنان کے مقامی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے حزب اللہ کی جانب سے تصدیق کے بعد جب خاتون اینکر نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر پڑھنا شروع کی تو وہ جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ یہ خبر سنائی۔

اینکر نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے وارث، حماس اور فلسطین کی مزاحمت کے داعی سید حسن نصر اللہ شہید ہوگئے ہیں۔ خاتون نے خبر پڑھتے ہوئے حسن نصر اللہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس دوران ٹی وی چینل کے ہیڈ آفس میں بھی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ تجزیہ کاروں بھی بات کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں گزشتہ روز حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کر کے حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ زیر زمین 14ویں فلور پر تھے۔ پہلے تو حزب اللہ کی جانب سے اُن کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم اب سے کچھ دیر قبل باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں