43

مشکل دن ہمارا انتظار کر رہے ہیں، اسرائیلی آرمی چیف

یروشلم: اسرائیل کے آرمی چیف ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ مشکل دن ہمارا انتظار کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی حلوی نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ مشکل دن اسرائیل کے منتظر ہیں۔ ہم حزب اللہ کو تباہ کرنے اور جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی صلاحیتوں کو تباہ کرنا، یرغمالیوں کو واپس لانا اور جنگ کی وجہ سے بے گھر اسرائیلیوں کی اُنکے گھروں میں محفوظ واپسی یقینی بنانا ہمارا مشن ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا کہ ہم ہر اس شخص تک پہنچیں گے جو اسرائیل کو دھمکی دے گا اور اس کے شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بنے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں