36

صبا قمر پسندیدہ اداکارہ ہیں، بھارتی گلوکار گرو رندھاوا

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکار گرو رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز میں اُن کی پسندیدہ اداکارہ صبا قمر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شاہکوٹ’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور وہ اس حوالے سے مختلف انٹرویوز بھی دے رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ اُنہیں پاکستانی اداکاراؤں میں کون سب سے زیادہ پسند ہیں؟

اس سوال کے جواب میں گرو رندھاوا نے کہا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے صبا قمر بہت زیادہ پسند ہیں، وہ ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں جبکہ اُن کا ہر پراجیکٹ بھی بہترین ہوتا ہے۔

گرو رندھاوا نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر صبا قمر کا کام دیکھا ہوا ہے کیونکہ ہم نے بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم’ کے گانے ‘سوٹ سوٹ کردہ’ میں ساتھ کام کیا تھا۔

بھارتی گلوکار نے صبا قمر سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ میں صبا سے کہوں گا کہ آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں تو اب آپ میری فلم کی تشہری کریں۔

واضح رہے کہ گلوکار گرو رندھاوا کی نئی فلم ‘شاہکوٹ’ رواں ماہ کی 4 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں