71

عائشہ جہانزیب کیس میں عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

 لاہور: معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب سے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کے کیس میں گرفتار یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے عائشہ جہانزیب کیس میں ڈاکٹر عمر عادل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

عائشہ جہانزیب اپنے وکیل زین علی قریشی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، وکیل نے کہا کہ ملزم نے عائشہ جہانزیب سے متعلق نجی یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز گفتگو کی۔

وکیل زین علی قریشی نے کہا کہ عائشہ جہانزیب سے متعلق گفتگو انتہائی نامناسب ہے، نامناسب گفتگو کرنے پر ایف آئی اے کا مقدمہ درج کیا۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

دوسری جانب ملزم ڈاکٹر عمر عادل کے وکیل نے کہا کہ عمر عادل کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا سُننے کے بعد گرفتار ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں