56

سپر اسٹار ناگ ارجن نے بیٹے کو بدنام کرنے پر تلنگانہ وزیر کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

بھارتی حیدرآباد: تیلگو فلموں کے مشہور اداکار ناگرجنا اکی نینی نے اپنے بیٹے ناگا چیتنیا کی طلاق کے بارے میں تلنگانہ کی وزیر ماحولیات کونڈا سوریکھا کے ’ہتک آمیز اور توہین آمیز‘ بیانات کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر نے دعویٰ کیا تھا کہ سامنتھا روتھ پربھو اور ناگا چیتنیا کی طلاق کے پیچھے بی آر ایس لیڈر کے ٹی راما راؤ کا ہاتھ ہے اور انہوں نے سامنتھا کو منشیات کی لت میں مبتلا کر کے انہیں بلیک میل کیا۔

ناگرجنا نے نمپلی ڈسٹرکٹ میں درج کروائی گئی شکایت میں کہا کہ کونڈا سوریکھا نے جان بوجھ کر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

یہ اس معاملے میں دوسرا قانونی نوٹس ہے، اس سے پہلے کے ٹی راما راؤ نے بھی کونڈا سوریکھا پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف ناگا چیتنیا اور سامنتھا نے ان الزامات کو جھوٹا اور ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا کہ ان کی طلاق ایک باہمی فیصلہ تھا جو ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں