57

اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم اگین‘ نے OTT پر تاریخی کمائی کا نیا ریکارڈ بنا دیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار روہت شیٹی کی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ دیوالی پر باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہے۔

روہت شیٹی نے اس فلم کو کاپ یونیورس کا سب سے بڑا ایڈونچر قرار دیا ہے اور یکم نومبر کو ریلیز سے پہلے بھرپور پروموشن شروع کر دی ہیں۔

تازہ خبروں کے مطابق، ’سنگھم اگین‘ کو ایمیزون پرائم سے 130 کروڑ روپے کی تاریخی ڈیل ملی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت شیٹی اور ایمیزون پرائم کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی کامیابی کے بعد اس نئی فلم کو مزید کامیابی کی توقع ہے۔

یہ اجے دیوگن اور روہت شیٹی کے لیے اب تک کی سب سے بڑی OTT ڈیل ہے اور غیر سینمائی فروخت میں 180 سے 200 کروڑ روپے کی کمائی کی توقع ہے، جس میں سیٹلائٹ اور میوزک حقوق سے بھی 50 سے 70 کروڑ روپے حاصل ہونے کی امید ہے۔

’سنگھم اگین‘ کا بجٹ 350 سے 375 کروڑ روپے کے درمیان ہے، جسے پولیس یونیورس کی سب سے بڑی ایکشن فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، فلم کا ٹریلر آئندہ ہفتے متوقع ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں