60

’ہاؤس فل 5‘ کی ٹیم کی لندن میں کروز پر شوٹنگ، فلم کی نئی جھلک سامنے آگئی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

  لندن: ساجد ناڈیا والا کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ بالی ووڈ کی پہلی فرنچائز بن گئی ہے جو پانچویں حصے تک پہنچی ہے۔

فلم کی شوٹنگ لندن سے شروع ہوکر فرانس، اسپین اور دوبارہ برطانیہ تک کے شاندار کروز پر ہو رہی ہے جو 45 دنوں تک جاری رہے گی۔

اس فلم کی کاسٹ میں بالی ووڈ کے بڑے نام شامل ہیں جن میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنینڈس، نرگس فخری، سنجے دت، جیکی شراف، سونم بجوا، چترنگدا سنگھ، ساوندرہ شرما، ڈینو موریا، چنکی پانڈے، فردین خان اور جونی لیور شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ترون منسوکھانی کر رہے ہیں۔

“ہاؤس فل 5″ ایک بار پھر مزاح اور دوستی کی کہانیوں کو شاندار انداز میں پیش کرے گی اور اسے 6 جون 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں