69

جنید خان کی فلم ’مہاراج‘ کے لیے سخت محنت، عامر خان کا حیرت انگیز ردعمل

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی ووڈ ہنگامہ او ٹی ٹی انڈیا فیسٹ 2024 میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بڑی شخصیات نے شرکت کی، دو روزہ تقریب میں بھارت کی او ٹی ٹی دنیا کے مستقبل پر گفتگو ہوئی اور مشہور سیلیبریٹیز نے اپنے تجربات اور نظریات شیئر کیے۔

اداکار جنید خان نے اس موقع پر اپنی فلم ’مہاراج‘ کے لیے کی جانے والی شدید تیاری کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ اس کردار کے لیے انہیں کتنی محنت کرنی پڑی۔

انہوں نے ایک ذاتی واقعہ بھی شیئر کیا جس میں ان کے والد، عامر خان، نے ان سے پوچھا: ’تم واقعی یہ کر رہے ہو؟‘

جنید نے کہا، ’جب میں نے فلم ’مہاراج‘ سائن کی تو والد نے ایک وقت پر مجھ سے پوچھا، ‘تمہیں یقین ہے کہ تم یہ کر رہے ہو؟’ میں نے کہا ہاں۔ اُس وقت فلم کا اعلان نہیں ہوا تھا، اور عوامی سطح پر بھی بات نہیں ہوئی تھی۔ یہ سب کچھ کووڈ کے دوران ہوا تھا۔‘





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں