87

عامر خان نے امیتابھ کی شادی کا 51 سال پُرانا کارڈ کیوں سنبھال کر رکھا؟

عامر خان نے اپنے بڑے بیٹے جنید خان کے ہمراہ امیتابھ بچن کے مقبول ٹی وی شو میں شرکت کی : فوٹو : فائل

عامر خان نے اپنے بڑے بیٹے جنید خان کے ہمراہ امیتابھ بچن کے مقبول ٹی وی شو میں شرکت کی : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کا 51 سال پُرانا کارڈ سنبھال کر رکھنے کی وجہ بتا دی۔

گزشتہ دنوں عامر خان نے اپنے بڑے بیٹے جنید خان کے ہمراہ امیتابھ بچن کے مقبول ٹی وی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔

شو کی اسی قسط میں عامر خان اور اُن کے بیٹے نے امیتابھ بچن کی سالگرہ بھی منائی تھی اور ساتھ ہی سینیئر اداکار کو ایک ایسا انوکھا تحفہ دیا تھا کہ سب حیران رہ گئے تھے۔

عامر خان نے امیتابھ بچن سے پوچھا کہ آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟ جس پر اداکار نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تاریخ 3 جون 1973 ہے۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن کا سکھ مذہب سے کونسا تعلق؟ اداکار نے بتا دیا

امیتابھ بچن کا جواب سُن کر عامر خان نے کہا کہ آپ اس کا کوئی ثبوت تو دیں، ہم کیسے یقین کریں کہ آپ نے درست تاریخ بتائی ہے۔

عامر خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے امیتابھ بچن کو اُن کی شادی کا کارڈ دکھایا اور کہا کہ یہ دیکھیں میرے پاس آپ کی شادی کی تاریخ کا ثبوت موجود ہے جوکہ 51 سال پُرانا ہے۔

اداکار نے کہا کہ یہ برسوں پُرانا شادی کا کارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ون فین ہوں۔

شادی کا کارڈ دیکھ کر امیتابھ بچن سمیت دیگر سامعین بھی حیران ہوگئے تھے جبکہ شو تالیوں سے گونج اُٹھا تھا۔

3

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن نے جون 1973 میں شادی کی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا ابھیشیک بچن اور ایک بیٹی شویتا بچن ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں