38

فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈز سے متعلق بیان پر وضاحت دیدی

فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ نہ ملنے پر شکوہ کیا تھا : فوٹو : انسٹاگرام

فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ نہ ملنے پر شکوہ کیا تھا : فوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دے دی۔

گزشتہ دنوں فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر و سینیئر اداکار قیصر نظامانی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، جہاں اس جوڑی نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدارتی ایوارڈز پر گفتگو کی تھی۔

فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ صدارتی ایوارڈز دینے والوں کو کام کرنے والے فنکار نظر نہیں آتے جبکہ یہ ایوارڈز سفارشوں کی بنیاد پر ملتے ہیں۔

اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ شُکر ہے کہ میرے شوہر کو ایسے دور میں صدارتی ایوارڈ ملا تھا کہ جب سفارشوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ فنکار کا کام دیکھ کر ایوارڈ دیا جاتا تھا۔

اب اداکارہ نے اپنے اس بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بیان کو غلط رنگ دیکر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں، فضیلہ قاضی

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ میں نے ایک شو میں صدارتی ایوارڈز سے متعلق بیان دیا تھا جوکہ اب سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر غلط انداز میں وائرل کیا جارہا ہے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں نے اپنے بیان میں اصل میں جو کہا تھا وہ یہ تھا کہ کابینہ ڈویژن کے افراد ان فنکاروں پر غور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو حقیقت میں صدارتی ایوارڈز کے مستحق ہوتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں