33

ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا

گالوے: ایک عالمی جائزے میں سامنے آیا ہے کہ جو ایک دن میں چار کپ سے زیادہ کافی اور تیز کولڈڈرنکس پیتے ہیں، ان میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

آئرلینڈ کی یونیورسٹی آف گالوے میں کلینکل ایپیڈیمولوجی کے پروفیسر اینڈریو سمتھ نے کہا کہ اگرچہ ہائی بلڈ پریشر فالج کے سب سے اہم خطرے کا عنصر ہے تاہم ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ فالج کے خطرے کو خوراک اور جسمانی سرگرمیوں سے متعلق صحت مند طرز زندگی کے انتخاب کے ذریعے بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یونیورسٹی کی پریس ریلیز میں مزید کہا کہ ہم ایک ڈاکٹر کے طور پر اور کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے فالج کے خطرے پر تحقیق کی ہے، ہم لوگوں کو ترغیب دیں گے کہ وہ تیز کولڈ ڈرنکس اور فروٹ ڈرنکس کے استعمال سے اجتناب کریں یا اسے کم سے کم کریں۔ اس کے بجائے پانی زیادہ سے زیادہ پیئں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں