88

غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟

[ad_1]

ایک ویڈیو جس میں مبینہ طور پر ایک 188 سالہ شخص کو بنگلورو کے قریب ایک غار سے بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کنسرنڈ سٹیزن نامی اکاؤنٹ کے ذریعے ایکس پر شیئر کی گئی فوٹیج نے تقریباً 29 ملین آراؤں کے ساتھ تیزی سے توجہ حاصل کر لی ہے۔

اگرچہ ویڈیو 188 سالہ شخص کے عنوان سے ہے تاہم یہ شخص اصل میں 110 سالہ سیارام بابا ہیں جو بھارت میں مشہور ہندو سنت ہیں۔

24 سیکنڈ کے کلپ میں دو آدمی بوڑھے آدمی کو چلنے میں مدد کر رہے ہیں۔ کبڑا اور سفید داڑھی والے سیا رام بابا سہارے کے لیے واکنگ اسٹک بھی استعمال کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

متعدد رپورٹس نے اس کی تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص کی عمر 110 سال ہے اور وہ مدھیہ پردیش کا ایک ہندو سنت سیارام بابا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں