78

بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی آمیز جھوٹی کال پر ماں شدت غم سے ہلاک

[ad_1]

بھارت میں بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کی جھوٹی کال پر ماں ہلاک، فوٹو: فائل

بھارت میں بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کی جھوٹی کال پر ماں ہلاک، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں مالتی ورما نامی خاتون کو ایک کال موصول ہوئی جس میں انھیں بتایا گیا تھا کہ فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران ان کی بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کال کرنے والے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے بیٹی کی رہائی کے لیے ایک لاکھ روپے مانگے اور واٹس ایپ پر اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی بھیجا تھا۔

فون کال کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر آدھے گھنٹے میں رقم نہیں بھیجی تو وہ ان کی بیٹی کی نازیبا ویڈیو وائرل کردے گا جو فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران ملی تھی۔

جس پر خاتون کی طبیعت بگڑ گئی۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ڈاکٹرز نے موت کی وجہ شدت غم اور صدمے کے باعث پڑنے والا دل کا دورہ بتایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

دوسری جانب خاتون کے بیٹے نے اپنی بہن سے فون پر بات کی جس نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اور اپنے آفس میں ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں