61

‘بیویاں بدل جانے کی کہانی’، بھارتی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ جاپان میں ریلیز

یہ فلم رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی : فوٹو : پوسٹر

یہ فلم رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی : فوٹو : پوسٹر

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ جاپان میں ریلیز ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ اور عامر خان کی پروڈیوس کردہ سُپر ہٹ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ بھارت کے بعد جاپان میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے لیے تیار ہے۔

بیویاں بدل جانے کی کہانی پر مبنی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کا جاپانی ورژن گزشتہ روز 4 اکتوبر کو جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہوا، اُمید کی جارہی ہے کہ یہ فلم جاپان میں بھی کامیابی حاصل کرلے گی۔

بڑی اسکرین پر زبردست پذیرائی حاصل کرنے والی اس فلم کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹرنینشل فلم کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ‘لاپتہ لیڈیز’ نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2024 (IFFM) میں بہترین فلم ناقدین کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کی آسکر ایوارڈز میں انٹری

واضح رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو کرن راؤ، عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا۔

یہ فلم بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گُم ہوجاتی ہے اور وہ گھونگھٹ کی وجہ سے دوسری دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے آتا ہے۔

بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھولے پن کے پسِ منظر میں بنائی گئی اس فلم کو ریلیز کے پہلے دن سے ہی خوب پذیرائی ملی ہے، فلم کو 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں