26

لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔

 لاہور: لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف تھانہ ملت پارک اور ہنجروال میں بھی مقدمات درج کیے گئے۔

اے ایس آئی عقیل کی مدعیت میں 20 کارکنوں کے خلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ہنجروال پولیس نے گزشتہ روز کارکنوں کو احتجاج کیلئے نکلنے پر گرفتار کیا تھا۔

تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ 10 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان اور اس کے اطراف کے راستوں کو کینٹنرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں