38

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

 پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پی ٹی ائی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 دہشت گردی کے خلاف احتجاج کررہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے، فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت میں ائین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے، مریم نواز کی واحد صلاحیت نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے جو صرف بادشاہی نظام میں ہی کام آتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں