[ad_1]
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید زخمی ہوکر شہید ہونے والے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔
اُنہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں، منہ توڑ جواب ملے گا۔ عوام پوچھتے ہیں، کیسا پُرامن احتجاج ہے، سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کرکے زخمی کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق
مریم نواز نے کہا کہ تحریک انتشار مسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے، نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا، لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کے جان و مال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔
[ad_2]
Source link