59

ناگ ارجن کیخلاف غیر قانونی قبضے کا مقدمہ درج، کنونشن سینٹر کے انہدام کا خطرہ؟

کنوینشن سینٹر پر گزشتہ کئی سالوں سے تحقیقات جاری تھیں : فوٹو : ویب ڈیسک

کنوینشن سینٹر پر گزشتہ کئی سالوں سے تحقیقات جاری تھیں : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: جنوبی بھارت کے معروف اداکار ناگ ارجن کے خلاف غیر قانونی قبضے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ ’جنم کوسم مناساکشی فاؤنڈیشن‘ کے صدر کسریڈی بھاسکر ریڈی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔

ریڈی نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ناگ ارجن نے قیمتی زمین پر غیر قانونی طور پر این کنونشن سینٹر تعمیر کیا ہے، جو تھمیدیکنٹا جھیل کے فل ٹینک لیول (FTL) اور بفر زون میں واقع ہے اور اداکار اس زمین پر کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر پیسہ کما رہے ہیں۔

رواں برس 24 اگست کو حیدرآباد میونسپل حکام نے این کنونشن سینٹر کا جزوی انہدام کیا تھا، جس کے بعد تجاوزات کے خدشات بڑھ گئے تھے۔

ناگ ارجن نے فوری طور پر عدالت سے اسٹے آرڈر حاصل کیا اور دعویٰ کیا کہ زمین کی تمام دستاویزات قانونی ہیں۔ فی الحال، اداکار کی جانب سے اس درخواست پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں