82

ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ کا طویل ترین ٹریلر کے ساتھ ہندی سینما میں نیا ریکارڈ

 ممبئی: 2024 کی سب سے بڑی ایکشن فلم ’سِنگھم اگین‘ کل ایک بڑے ٹریلر لانچ کے ساتھ نمائش کے لیے پیش ہونے جا رہی ہے۔

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں ہونے والی اس تقریب میں فلم کے طویل ترین ٹریلر کی نمائش کی جائے گی، جس کی طوالت تقریباً 4 منٹ 45 سیکنڈ ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی نے ایک مکمل ایکشن سے بھرپور مسالا ٹریلر تیار کیا ہے جس میں فلم کے تمام بڑے ستارے جیسے اجے دیوگن، اکشے کمار، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف، اور ارجن کپور شامل ہیں۔

ٹریلر کا مقصد ہر کردار کو اسکرین پر نمایاں کرنا ہے، لیکن مرکزی توجہ باجی راؤ سنگھم پر ہے۔

فلم 1 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے اور فلمی حلقوں کے مطابق اس ٹریلر سے ناظرین کے دل موہ لیے جائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں