45

کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا

فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

  کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے، دو افراد شدید زخمی،تین گاڑیں اور چار موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے،  دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد  اطراف کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے مین تین کاریں اور چار موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے  کے بعد کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری  اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ایک رینجرز کا جوان بھی زخمی ہوا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں