48

سلمان خان کا ’’بگ باس سیزن 18‘‘ کےلیے ریکارڈ معاوضہ لینے کا انکشاف

 ممبئی: بھارت کے سب سے مقبول ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے سیزن 18 کےلیے میزبانی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے معاوضے سے متعلق ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔

سلمان خان 18 سال سے کامیابی سے جاری ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے سولہ سیزن کی میزبانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس شو کے صرف پہلے سیزن کے میزبان امیتابھ بچن تھے، جن کی جگہ دوسرے سیزن سے سلمان خان نے لے لی تھی۔

سلمان خان کی میزبانی نے شو کو چار چاند لگادیئے اور مقبولیت کی انتہا پر پہنچا دیا، یہاں تک کہ ناظرین ہر سیزن میں ہی سلمان خان کو میزبان کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس ہفتہ شروع ہونے والے ’’بگ باس‘‘ کے سیزن 18 کی میزبانی بھی سلمان خان کررہے ہیں جس کے صرف پرومو نے ہی ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، اس پرومو کی خاص بات اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سلمان خان کے ماضی اور مستقبل کے کردار ہیں۔

بھارتی میڈیا پر سیزن 18 کے لیے سلمان خان کے معاوضے سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سلمان خان ’’بگ باس‘‘ کے حالیہ سیزن کی میزبانی کےلیے ہر مہینے 60 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں، جبکہ اگر یہ سیزن پندرہ ہفتے تک چلتا ہے تو سلمان خان کو تقریباً 250 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا یہ معاوضہ فلم باہوبلی 2، جوان، لیو، استری 2 اور اینیمل کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

بگ باس سیزن 18 کا گرینڈ پریمیئر 6 اکتوبر 2024 کو نشر کیا گیا جس میں 18 مقابلہ کرنے والوں نے حصہ لیا اور شاندار پرفارمنس کے بعد وہ گھر میں داخل ہوئے۔ اس سیزن کے مہمانوں میں چاہت پانڈے، کرن ویر مہرا، چم درنگ، رجت دلال، مسکان بامنے، عارفین خان، نیا شرما، اویناش مشرا، ویوین ڈیسینا، ایلس کوشک، شروتیکا ارجن اور نائرہ بنرجی جیسے مشہور نام شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں