42

’’ٹیریفائر 3‘‘ گیارہ اکتوبر کو سینما گھروں میں دہشت پھیلائے گی

  لندن: ڈراؤنی فلموں کے شائقین کےلیے ’’ٹیریفائر 3‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ مذکورہ فلم 11 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی کہانی کرسمس کی تھیم پر مبنی ہے جس میں سانتا کلاز کے لباس میں خونی درندہ میلز کاؤنٹی کے رہائشیوں کا جینا مشکل کر رہا ہے۔

ڈائریکٹر ڈیمین لیون کی اس ہارر فلم کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ فلم اس قدر ڈراؤنی ہے کہ فلم کے لندن پریمیئر کے دوران ابتدائی دس منٹ میں ہی کئی لوگ دہشت کے باعث لابی سے باہر چلے گئے تھے، جبکہ ایک ناظر نے مبینہ طور پر الٹی بھی کردی تھی۔

ادھر، فرانس کی فلم کی درجہ بندی کمیٹی نے 18 سال سے کم عمر بچوں پر ٹیریفائر 3 دیکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ فرانس میں اس طرح کا حکم نامہ 2006 میں ’’سا 3‘‘ کے بعد پہلی بار جاری کیا گیا ہے۔

ٹیریفائر 3 کی کاسٹ میں ڈیوڈ ہاورڈ تھارنٹن، لورین لاویرا، سمنتھا اسکافیڈی، ایلیٹ فولام، کرس جیری کو، جینا کیلی، شارلٹ میکی اور دیگر شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں